Live Updates

پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع

جمعہ 26 اپریل 2024 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتحابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجا ب نے اس مقصد کے لئے صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں 11 اراکین پنجاب اسمبلی سمیت سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری قانون شامل ہیں جو بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ صوبائی کابینہ سے ترامیم کی منظوری کے بعد رپورٹ الیکشن کمیشن پنجاب کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرائے گا

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات