وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی 13 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کی تیاری کے حوالہ سے اہم اجلاس
جمعہ 26 اپریل 2024 21:50
(جاری ہے)
یاد رہے کہ وزارت منصوبہ بندی 5ایز فریم ورک کو سی پیک کے 5 اہم اکنامک کوریڈور کے ساتھ منسلک کرنے میں کام تیزی سے کر رہی ہے، ان کوریڈور زمیں ملازمتیوں کی تخلیق ، گرین انرجی، کوریڈور آف انویشن اور کوریڈور آف انکلوسیو ریجنل ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور چین کی خواہش ہے کہ اس دورہ سے پہلے 13 ویں جے سی سی منعقد ہو تاکہ 5 نئے اکنامک کوریڈور سمیت منصوبوں میں مزید تیزی لائی جا سکے اور دورہ سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو اہم ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ واضح رہے کہ چین کی اعلیٰ قیادت حکومت پاکستان بالخصوص وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سی پیک منصوبوں پر بھرپور اقدامات اٹھانے کی کاوشوں کو سراہتی ہے جبکہ چین کی اعلیٰ قیادت نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مسٹر سی پیک کا لقب بھی دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، 16 ماہ کی حکومت کے دوران حکومت نے سی پیک کو دوبارہ زندہ کیا جس کو سابقہ دورہ حکومت میں پس پشت ڈال دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سی پیک منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے بالخصوص بلوچستان اور گوادر میں جس کی ایک سٹرٹیجک اہمیت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جس سے پاکستان کی معاشی حالت بہترین ہو گئی لیکن بدقسمتی سے 2018 میں ان تمام منصوبوں پر کام روک دیا گیا لیکن 16 ماہ کی حکومت نے ان کو منصوبوں کو دربارہ زندہ کیا جس کو چین بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.