توانائی بحران کی موجودگی میں معاشی بحالی ناممکن ہے
ہفتہ 27 اپریل 2024 23:15
(جاری ہے)
بجلی اورگیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے باوجود ان شعبوں کی کارکردگی بہترنہیں ہوسکی ہے جوافسوسناک ہے۔
غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی طلب اوربلوں کی ریکوری مسلسل کم ہورہی ہے جس سے حکومت کا نقصان بڑھ رہا ہے کیونکہ آئی پی پیز کے ساتھ ایسے معاہدے کئے گئے تھے جنہوں نے ملکی معیشت کوبے جان کرڈالا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایک طرف بجلی کے نرخ مسلسل بڑھائے جا رہے ہیں تودوسری طرف اوور بلنگ کا دھندہ بھی عروج پرپہنچا دیا گیا ہے اس لوٹ مار کا نوٹس حکومت نے بھی لیا ہے اس سلسلے کو روکا جانا ضروری ہے۔ اس شعبہ کے مسائل اورانکے حل بھی سب کو معلوم ہیں وزیراعظم نے بجا طور پر کہا ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے صنعتوں کو بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کی جائیں۔ ارباب اقتدار میرٹ پر عمل درآمد کر کے بغیر کسی سیاسی مداخلت کے اسے حل کریں تو قیمتوں میں کمی ممکن ہے۔ ملک بھرمیں گیس کی قیمتیں یکساں کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے جس سے گیس مزید مہنگی ہوجائے گی تاہم گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوجائے گا۔ گیس پیدا کرنے والے صوبوں کواس پر تحفظات ہیں۔ اس فیصلے سے عوام پرمالی دباؤ بڑھے گا صنعتی شعبہ کی کاروباری لاگت اورمہنگائی میں اضافہ ہوگا جبکہ منافع مزید کم ہوجائے گا۔ بجلی کا یکساں ٹیرف بہترریکوری والے علاقوں کے صارفین سے ظلم اور بجلی چوری والے علاقوں کے صارفین کونوازنے کے مترادف ہے۔ جہاں ریکوری بہترہے وہاں بجلی سستی اور متعلقہ محکمے کی تنخواہیں بہترہونی چائیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ بجلی گیس اورتیل کے نظام کوجان بوجھ کرانتہائی پیچیدہ رکھا گیا ہے تاکہ عوام اورکاروباری برادری کی اکثریت اسے سمجھے بغیرخاموشی سے ادائیگیاں کرتی رہے اس پیچیدگی کا بھی وزیراعظم نوٹس لے کر عوام کیدادرسی کریں۔#مزید قومی خبریں
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
-
احمدیار،غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو زبح کردیا ،قاتل گرفتار
-
وزیراعظم سے چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کی ملاقات
-
کراچی میں پی پی کے بلدیاتی نمائندوں کو بہتر کارکردگی ثابت کرنا ہوگی، سعید غنی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
تمہاری حیثیت ایک لیٹر کی ہے، اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا،علی امین پھر گورنروارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.