Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز کاتیز بارش میں گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کادورہ ،مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ سسٹم قائم کرنے کا حکم

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز برستی بارش میں ساملی سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کادورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ سسٹم قائم کرنے کا حکم دیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہاڑی علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت مریضوں کی منتقلی کے لئے ہیلی پیڈ اور ایئر سٹریپ بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پرفنکشنل کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، سٹاف کی تعیناتی اور ان کی رہائشوں کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ساملی ہسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے کا حکم دیا اور جدید ترین کارڈیک بلاک قائم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے انکالوجی یونٹ بھی بنے گا۔

میڈیسن، سرجرجی، یورلوجی، آرتھو، آئی، ای این ٹی وارڈز بنیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مری میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ساملی ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ فوری طور چلانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے او پی ڈی، وارڈ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اور او پی ڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے ہسپتال اور مریضوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں موجوو خاتون کے بھائی کے فوری علاج کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ مریض کی منتقلی کے لئے میرے ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے۔وزیر اعلیٰ مریم شریف ٹی بی وارڈبھی گئیں اور ہر مریض کے پاس جا کر تیمارداری کی ۔ وزیر اعلیٰ نے مریضوں سے علاج کے بارے میں دریافت کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعائیں دیں۔

،ٹی بی کے مریض راجا اسرار کی وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی حال پوچھنے آئی ہے، میں بہت خوش ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض راجا اسرار کے بیٹے کو نصیحت کی کہ ماں باپ بہت بڑے سہارے ہوتے ہیں، خدمت میں کسر نہ رہنے دیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کے انتظامات اور علاج پر اطمینان اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ساملی سینیٹوریم ہسپتال سٹور روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ساملی ہسپتال کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم این اے اسامہ راجااشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر، کمشنر عامر خٹک، اے بی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات