نیشنل پارٹی عوامی سیاسی جمہوری جماعت ،عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے حالیہ انتخابات میں عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا، رحمت صا لح بلو چ
ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی سیاسی جمہوری جماعت ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے حالیہ انتخابات میں عوام نے نیشنل پارٹی کو بھاری مینڈیٹ فراہم کیا جو نیشنل پارٹی کی فکری سیاست اور عوام دوست پالیسیوں کی کامیابی ہے۔
رہنماوں نے بلوچستان میں طویل لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تین گھنٹے بجلی کی فراہمی بلوچستان کے عوام و زراعت سے وابستہ خاندانوں کے ساتھ ظلم و انصافی کی انتہا ہے زراعت سے وابستہ زمیندار کسان بزگرر کا معاشی قتل عام ہورہا ہے۔نیشنل پارٹی اس ناانصافی کو قبول نہیں کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی فراہمی کو زیادہ کیا جائے۔رہنماوں نے کہا کہ شدید بارشوں و سیلاب نے بلوچستان کے تمام علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے عوام شدید مشکلات میں ہے۔خورد و نوش کی اشیائ ناپید ہوچکی ہے لوگوں کے گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں مال مویشیوں کا ہزاروں کی تعداد میں نقصان ہوا ہے۔بیماریوں سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے اور ریلیف بچاؤ اور بحالی کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔رہنماوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ملک میں جمہوریت کے استحکام آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی سیاسی عمل کو ممکن بنانے کی جدوجہد کو جاری رکھے گی اور ملک میں انتخابی اصلاحات کو ضروری قرار دیتی ہے۔اجلاس میں معروف استاد و دانشور اور قائد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بھائی واجہ حاصل خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی صوبائی تعلیم سیکرٹری چیرمین امین بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ اراکین ورکنگ کمیٹی فاروق بلوچ نواز کھوسہ آغا فاروق شاہ رحم دل بائیاں صدیق کھیتران سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
-
بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
سولرز پر ٹیکس کے حوالے سے سندھ حکومت کی تشویش پر وفاق نے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے، ناصرحسین شاہ
-
شرجیل انعام میمن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز میں ریپڈ ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
-
ہیٹ ویومیں لوڈشیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہو گا: ناصر حسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.