دنیا میں عزت ان قوموں کو ملتی ہے جو ظلم و ستم کو رو کنے کے لیے سینہ سپر ہو کر میدان عمل میں کھڑ ی ہو تی ہیں،مفتی اعظم غزہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) مفتی اعظم غزہ ڈا کٹر محمود یو سف محمد ا لشو بکی نے کہا ہے کہ اللہ مملکت خدا داد پاکستان کو ہمیشہ دنیا کے نقشے پر قائم و دائم رکھے، یہ صرف پاکستانیوں کا ہی نہیں سارے مسلمانوں کا ملک ہے ،ہم فلسطینی ہو نے کے سا تھ ساتھ پاکستانی بھی ہیں، دنیا میںعزت ان قوموں کو ملتی ہے جو ظلم و ستم کو رو کنے کے لیے سینہ سپر ہو کر میدان عمل میں کھڑ ی ہو تی ہیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ہفتہ کے روز یہا ں الحمراء ہال میں ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ حر مت اقصی کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ مفتی اعظم غزہ ڈا کٹر محمود یو سف محمد ا لشو بکی نے کہا کہ جہاد فی سبیل اللہ واحد دنیا و آخر ت میں کا میا بی کا راستہ ہے ، فلسطینی مسلمان اس وقت دنیا میں اپنے سب سے بڑے دشمن اسرا ئیل کے ساتھ اپنے حق کیلئے نبرد آزما ہیں ۔

(جاری ہے)

مفتی اعظم غزہ نے کہا کہ جو قومیں جہاد فی سبیل اللہ چھوڑ دیتی ہیں، اللہ ایسی قوموں پر ذلت اوررسوائی مسلط کر دیتا ہے ،دنیا میں عزت ان قوموں کو ملتی ہے جو ظلم و ستم کو رو کنے کے لیے سینہ سپر ہو کر میدان عمل میں کھڑ ی ہو تی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ مسلم امہ آج مختلف فرقوں اور گروہوں میں تقسیم ہے، مسلمانوں کو دنیا و آخر ت میں کا میا بی کے لیے جہاد فی سبیل اللہ کی طرف پلٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیت اللہ ، مسجد نبوی اور بیت المقدس میں فرق کر نا ٹھیک نہیں ۔ ڈا کٹر محمود یو سف محمد ا لشو بکی نے کہا کہ یہودیوں نے مسلما نوں کے ساتھ اسی دن سے دشمنی شروع کر دی تھی جس دن رسول اللہ نے دنیا میں آنکھ کھولی ، اس وقت سے یہودیوں اور مسلمانوں کی جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں نے ہر موقع پر مسلمانوں کو نقصا ن پہنچا نے کی کو ششیں کیں۔

مفتی اعظم غزہ نے کہا کہ1948 سے لے کر آج تک یہودیوں کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم جا ری ہیں ، فلسطینی گزشتہ76 سالوں سے یہودیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں ، جب مظا لم کی انتہا ہو گئی توفلسطینیوں نے اپنے دفاع میں اسرائیلی دہشت گردوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں کیں توساری دنیا کے اسلام دشمن ان کی حما یت میں کھڑے ہو گئے ۔ڈا کٹر محمود یو سف محمد ا لشو بکی نے کہا کہ اسرا ئیل کا اصل ہدف فلسطینیوں کے قتل عا م کے سا تھ ساتھ غزہ کی پٹی میں مو جود قدرتی گیس کے ذخائر پر قبضہ کر نا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں یہ بات مشہور تھی کہ اسرائیل کی آرمی بہت مضبوط اور طاقتورہے مگر سات اکتوبر سے لے کرآج تک اس کا وہ سارا رعب اور دبدبہ ختم ہو گیا ہے، فلسطینی مجا ہدین نے ثا بت کر دیا ہے کہ اسرا ئیل نا قابل تسخیر نہیں ہے۔ڈا کٹر محمود یو سف محمد ا لشو بکی نے کہا کہ اسرا ئیلی فورسز نے اپنا ایڑی چوٹی کا زور لگا کر سات اکتوبر سے لے کر اب تک 35 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے ،ایک لاکھ سے زیادہ لوگ زخمی ہیں، 50 فیصد عمارتوں کا نام و نشان مٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو آزاد کروانے تک ہماری ان یہودیوں کے خلاف جنگ جاری ر ہے گی۔حر مت اقصی کا نفر نس سے ابتسام الہی ظہیر،لیا قت بلوچ ،عبد الغفار روپڑی ،پرو فیسرسیف اللہ خا لد سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔