سانگلہ ہل افسران بالا کی کرپشن بے نقاب کرنے کا انجام،محکمہ لائیو سٹاک کے ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

مجھے میری نوکری پر بحالی کے آرڈر کرتے ہوئے دوبارہ نوکری پر بحال کیا جائیوزیراعظم پاکستان، چیف سیکرٹری پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب،اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ

اتوار 28 اپریل 2024 13:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سانگلہ ہل افسران بالا کی کرپشن بے نقاب کرنے کا انجام۔محکمہ لائیو سٹاک کے ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔محکمہ لائیو سٹاک کاعرصہ9سال سے برخاست ملازم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔عبدالحفیظ کیٹل انٹنڈنٹ کو اپنے افسران بالاکی کرپشن بے نقاب کرنے پر برخاست کیا گیا تھا۔

میری نوکری بحال نہ کی گئی تو خود پر پیٹرول ڈال کرسیکرٹری لائیو سٹاک کے آفس کے باہرآگ لگالوں گا۔محکمہ لائیو سٹاک کے ملازم عبدالحفیظ کی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک پنجاب سے نوکری بحالی کی اپیل۔تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل محکمہ لائیو سٹاک میں بطور کیٹل انٹنڈنٹ کی درجہ چہارم کی سیٹ پرتعینات عبدالحفیظ نے " این این آئی " سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انچارج شفاخانہ حیوانات سانگلہ ہل ڈاکٹر طاہر خان جو کہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ تھا جسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل تھی جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپیہ کا ٹیکہ لگایا گیا اور مجھے کرپشن کو بے نقاب کرنے پرنوکری سے برخاست کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر خان نے اپنی2پرائیویٹ ملازموں کے ساتھ مل کر حکومت پنجاب کی طرف سے بھیجی گئی لاکھوں روپیہ مالیت کی سرکاری ادویات جوکہ بیمار جانوروں کیلئے بھیجی جاتی تھیں اور ہسپتال کی کسانوں کے چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین غائب کروانے کے ساتھ موجود سرکاری زمین خود سے بغیر سرکاری اجازت کے ٹھیکہ پر دے رکھی تھی ۔اور سائل کو 2014کو بذریعہ ڈاک نوکری سے برخاست کے ا?ڈر موصول ہوئے سائل کو نہ کوئی شوکاز نوٹس اور نہ ہی جواب طلبی کئے بغیر نوکری سے اس لئے برخاست کیا گیا کہ سائل نے کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے خلاف افسران بالا کو درخواست دی تھی عبدالحفیظ نے مزید کہا کہ میں نے اس وقت کے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے دفتر لاہور میں اپیل کی سائل غریب کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم اور زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے سائل کو دوبارہ بحال کر کے اپنی سیٹ پر نوکری کرنے کے احکامات صادر فرمائے لیکن اس وقت کے سیکشن ا?فیسر سر بلند خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے ا?رڈر دینے کی بجائے نوکری بحالی کے ا?رڈر جو جناب چیف سیکرٹری صاحب کے دفتر سے ارسال ہوکر ا?پ کے دفتر ا?ئے ہیں وہ ابھی تک سائل غریب کو موصول نہیں ہوئے اور میں نے سیکشن ا?فیسر سر بلند خان سے کہا کہ مجھے نوکری بحالی کے آرڈر دئیے جائیں سائل نے سیکشن ا?فیسر سے کہااگر ا?پ کے پاس سائل کے نوکری بحالی کے ا?رڈر موجود نہ ہیں تو سائل غریب چیف سیکرٹری کے دفتر میں حاضر ہو کر ان سے ملاقات کر کہ اپنے ساتھ ہونیوالی بدتمیزی اور زیادتی کے متعلق ا?گاہ کروں گا سیکشن ا?فیسر سر بلند نے سائل کو نہ صرف ا?رڈر نہ دئیے ہیں بلکہ سائل غریب کے ساتھ بڑی زیادتی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش ا?یا اور سیکشن ا?فیسرنے خود ساختہ ا?رڈر سائل کو دیتے ہوئے 5انٹرمنٹ سٹاپ بھی کر دیں اور ساتھ ہی ضلع بھکر میں لائیو سٹاک فارم پر نوکری بحالی کے ا?رڈر دے دئیے تو سائل بھکر میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا رہا ہے کہ اچانک ایک دن گھر سے کال موصول ہوئی کہ ا?پ کی بیوی کی ڈلیوری کا وقت قریب ہے جس کی وجہ سے اس کی طبیعت بہت خراب ہے تو میں نے افسران بالا کو چھٹی کی اپیل کی اور میں اپنے گھر واپس ا?گیا اور میرا بچہ بھی ڈلیوری کے دوران فوت ہوگیا صدمے کی وجہ سے میری طبیعت بھی خراب ہوگئی میں نے اپنے افسران کو اس بارے اطلاع کی کہ جب میری طبیعت ٹھیک ہوگی میں ڈیوٹی پر حاضر ہو جاں گا اس کے باوجود سائل کوفارم مینجر نے نوکری سے برخاست کے احکامات جاری کر دئیے۔

محکمہ لائیو سٹک کے برخاست ملازم عبدالحفیظ نے وزیراعظم پاکستان، چیف سیکرٹری پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے میری نوکری پر بحالی کے ا?رڈر کرتے ہوئے دوبارہ نوکری پر بحال کیا جائے۔