ضلع کرم کے سرحدی علاقے دلاسہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی

اتوار 28 اپریل 2024 15:10

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے دلاسہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے دلاسہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے کچے راستے میں بارودی سرنگ نصب کر رکھا تھا علی اکبر نامی شخص کی پیر کچے راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا دھماکے کے باعث علی اکبر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔

دوسری جانب ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین اور ایم پی اے علی ہادی عرفانی نے کہا ہے کہ علاقے میں بارودی سرنگوں کے دھماکے روز کا معمول بن گیا ہے ذمہ دار ادارے علاقے سے بارودی سرنگوں کا صفایا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ اس قسم واقعات سے عوام کو بچایا جا سکے۔\378