علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے نام کا لاج رکھتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی روشنی پھیلا رہی ہے، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ
اتوار 28 اپریل 2024 16:30
(جاری ہے)
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کامیاب ہونے والے طلبہ اُن کے والدین، اساتذہ اور یونیورسٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مفکر پاکستان کے نام سے منصوب ہے اور اپنے نام کا لاج رکھتے ہوئے یہ جامعہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی روشنی پھیلا رہی ہے۔
یونیورسٹی کے 50 سال مکمل ہونے پر اعظم نذیر تارڑ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 50 سال میں 50 لاکھ گریجویٹ پیدا کرکے یونیورسٹی نے ملک کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خاص توجہ مرکوز رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے نصاب کو یکساں کرنے کے مشن پر ہے، نصاب کے فرق کو جلد ختم کردیا جائے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی خدمت کے سفر کی نصف صدی مکمل کرلی ہے اور ہم یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کا افتتاح اس کانووکیشن سے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے 54 ریجنل کیمپسز ہیں جو سکردو سے گوادر تک پھیلے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ اب تک اس جامعہ سے 50 لاکھ طلبہ گریجویٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جس میں اوپن یونیورسٹی کا طالب علم نہ ہو۔وائس چانسلر نے آوٹ آف سکول بچوں کو داخل کرنے کے لئے یونیورسٹی کی مفت تعلیمی خدمات بھی تفصیل سے بیان کیں۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
hتنخواہوں،پنشن میں50،الائونسز میں100فیصد اضافے کامطالبہ
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل
-
محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان
-
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار رہے گی ، محکمہ موسمیات
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.