Live Updates

وزیر اعلی مریم نواز کا مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل پر اظہار افسوس،آئی جی سے رپورٹ طلب

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر کے قتل کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔وزیراعلی نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات