Live Updates

ی*پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین شیر افضل مروت یا حامد رضا!پارٹی میں اختلافات بڑھ گئے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) کبھی ان کے در کبھی دربدر،چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے نامزدگی تاحال تذبذب کا شکار، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خود بھی چیئرمین کے لئے نام فائنل کرنے میں کنفیوژن کا شکارہے، صاحبزادہ حامد رضا یا شیر افضل مروت، رہنماوں کی جانب سے متضاد بیانات کا سلسلہ نہ رک سکا، تمام بیانات بانی چیئرمین سے منسوب کردئے گئے،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے نام پر پارٹی قائدین میں اختلافات بھی بڑھ گئے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت ہی چیئرمین ہونگے، عمران خان نے شیرافضل مروت کو چیئرمین نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ ہدایت آج تک برقرار ہے۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز کے مطابق بانی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے نام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی رہنمائوں کی جانب سے شیر افضل مروت کے نام پر اعتراض کے بعد ان کا نام واپس لے لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کے بعد حامد رضا کا نام دیا اور شبلی فراز کے مطابق بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ چیئرمین پی اے سی پنجاب سے ہوشیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے تواتر سے میرا نام چیئرمین شپ کیلئے دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا نام دینا شبلی فراز کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے، چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نام کو لے کر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیانات پر پارٹی ورکرز بھی کنفیوڑن کا شکار ہیں، کس کی سنی کس کی مان لی، کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات