دو ممالک کے درمیان تعلقات میں عوامی سطح پر روابط بہت اہمیت رکھتے ہیں‘گورنر پنجاب
فلاحی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی سے معاشرے میں دوسرے لوگوں میں اچھے کام کی تحریک پیدا ہوتی ہے‘بلیغ الرحمن
اتوار 28 اپریل 2024 20:35
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ جواپنی زندگیوں کو نوع انسانی کے لئے وقف کردیتے ہیں وہ عظیم ہیں۔
گورنر پنجاب نے اخوت فائونڈیشن کے سربراہ امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ریمون میگ سائے سائے فائونڈیشن ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی،انڈس فائونڈیشن اور ان جیسے دیگر ادارے غربت ختم کرنے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دو ممالک کے درمیان تعلقات میں عوامی سطح پر روابط بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے غیرملکی وفود ان سے ملتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ پاکستان سے پہلے میذیا سے جو تاثر ملا تھا یہاں آ کر بالکل اس کے برعکس پایا۔ وفد کے شرکا نے گورنر پنجاب کا گورنر ہائوس مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور یہاں کی ثقافت بہت خوبصورت ہے۔اس موقع پر وفد کو گورنر ہائوس کا دورہ بھی کرایا گیا۔ علاوہ ازیں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مقامی ہوٹل لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔گورنر پنجاب نے نئی زندگی کا آغاز کرنے والے جوڑوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے گورنر پنجاب کا دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے پر ان شکریہ ادا کیا۔ تقریب دعوت ولیمہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، صوبائی وزرا، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزسمیت مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت
-
کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس
-
بہاولنگر میں 12 سالہ بچی کے ریپ میں ملوث ملزمان گرفتار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فوڈ اتھارٹی نے فیلڈ آپریشن تیز کر دیا ، 3200لیٹر دودھ تلف ،گاڑی ضبط
-
نشہ سے منع کرنے پر شہری کی جان لینے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
مردان ،کمرے میں آتشزدگی کے باعث نوجوان جاں بحق
-
ہم سندھ کے عوام کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، شرجیل انعام میمن
-
چیچہ وطنی پولیس کی کارروائیاں ، 5 جرائم پیشہ افراد گرفتار، ناجائزآسلحہ برآمد
-
وزیراعلی سندھ کا مٹیاری کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
پی ایس ڈی پی کے تحت ملکی ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 5 کھرب 79 ارب روپےکے فنڈز جاری
-
گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرحافظ نعیم الرحمن17مئی کوفیصل آباد آئیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.