ی*بلوچستان میں حالات اتنے مشکل نہیں، لوگ کھلے دل کے ساتھ بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

افغان مہاجرین کو مناسب پالیسی کے بغیر ہی فوری واپس بھیجا گیا، بچوں کی تعلیم کے لیے رجسٹریشن نہیں ہوسکی

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

کوئٹہ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء و صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات اتنے مشکل نہیں، لوگ کھلے دل کے ساتھ آپ کی بات سنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کے لیے عوام کی حمایت اور پیسا ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں اپنی خواتین پر اعتماد کریں۔

سیشن میں ٹرانس جینڈر ثوبیہ خان نے کہا کہ ہمارے لیے قانون سازی ہونی چاہیے، ملازمتیں دی جائیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کانفرنس میں صنفی برابری اور افغانستان کے موضوع پر سیشن میں مقررین نے کہا کہ افغان مہاجرین کو مناسب پالیسی کے بغیر ہی فوری واپس بھیجا گیا، بچوں کی تعلیم کے لیے رجسٹریشن نہیں ہوسکی۔مقررین نے کہا کہ بچیوں کی کم عمری میں شادی کی روایت ہیومن ٹریفکنگ بڑھنے کا باعث بن رہی ہے، افغانستان میں اسکول، اسپتال اور دیگر سہولتوں کا فقدان ہے، پاکستان آنے والے افغان مہاجرین کے لیے کوئی انتظام نہیں کیے گئے۔مقررین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مہاجرین کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مہاجرین کو رکھا گیا ہے۔