فاطمہ ثنا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے باہر

انجری کے جائزے کے بعد فاسٹ بالر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا

اتوار 28 اپریل 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) انتظامیہ کے مطابق فاسٹ بالر فاطمہ ثنا ٹخنے میں تکلیف کے باعث دوسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئیں ہیں۔فاطمہ ثنا کو پہلے ٹی 20 میں بالنگ کے دوران دائیں ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی۔انتظامیہ کے مطابق فاطمہ ثنا کی انجری کے جائزے کے بعد انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔