سعودی عرب کا سوڈان میں کے علاقہ دارفور میں فوجی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

پیر 29 اپریل 2024 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سعودی عرب نے سوڈان میں دارفور کے علاقے الفشر میں فوجی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں سوڈان کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جدہ میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز( آر ایس ایف) کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کریں۔ اس معاہدے کا مقصد جنگ بندی میں تیزی لانا،جاری سیاسی بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا، سوڈان کے اتحاد، اس کے عوام اور وسائل کی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے شمالی دارفور کے علاقے الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے سے خبردار کیا ہے۔