اسرائیلی وزیراعظم، آرمی چیف ، وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری متوقع

وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوفزدہ اور غیر معمولی دبا ئوکا شکار ہیں،اسرائیلی میڈیا

پیر 29 اپریل 2024 12:28

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اعلی قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے ملے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوفزدہ اور غیر معمولی دبا ئوکا شکار ہیں۔