غزہ،اسرائیلی فوج کے حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 66 فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا، عرب میڈیا

پیر 29 اپریل 2024 13:49

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صیہونی فوج کے رات کی تاریکی میں بھی غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔دوسری جانب قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔