حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 29 اپریل 2024 13:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی پی او جہلم نے  عوام الناس کی شکایات کو تفصیلی سن کر متعلقہ افسران کو انکوائری مارک کرتے ہوئے شکایات کے ازالے کی ہدایات کیں، تمام متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر فوری انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، میرے دروازے جہلم کی عوام کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں، جہاں شہری بغیرکسی انتظار کے اپنی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لئے تشریف لا سکتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل  کے حل کے لئے عوام الناس کے مسائل کی شنوائی اور کم وقت میں قانونی  تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ