کوہستان،مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند

جاگراں ویلی، لوات بالا، شاردہ، تاؤبٹ اور ہلمت میں 6 سے 8 انچ تک برفباری ہوئی

پیر 29 اپریل 2024 18:34

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کوہستان میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں۔چلاس شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ہو تی رہی ،جاگراں ویلی، لوات بالا، شاردہ، تاؤبٹ اور ہلمت میں 6 سے 8 انچ تک برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

طوفانی بارشوں سے مواصلات کا نظام متاثر ہو گیا اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں جبکہ ٹرانسمیشن لائنیں گرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، دریائے جہلم اور نیلم کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔پانی فلڈ لیول سے اوپر ہونے لگا ہے جس وجہ سے حکام نے عوام کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔