چھٹی پنجاب را پاورلفٹنگ چیمپئن شپ ننکانہ ڈسٹرکٹ نے جیت لی

پیر 29 اپریل 2024 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) چھٹی پنجاب را پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ننکانہ ڈسٹرکٹ نے جیت لی ۔بینچ پریس،ڈیڈ لفٹ،مینز اینڈ وومن انٹر کلب چیمپئن شپ 2024 ریلوے سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی،ان مقابلوں کا افتتاح رائو ظفر انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر سیکرٹری وہاڑی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا۔ اس مقابلے میں لاہور، گجرات، گجرانوالہ، فیصل آباد ، ننکانہ، جہلم کشمیر کلب ، سیالکوٹ، قصور ، ملتان ڈسٹرکٹ سی150مرد کھلاڑیوں نے جونیئر، سینئر، ماسٹر کییٹگری میں حصہ لیا ہے اس چیمپین شپ میں جونیئر سینئر ماسٹر میں حافظ عمران، عبدالرحمن، محمد اسماعیل، احمد ندیم، ذوالفقار، جواد پہلوان ،عثمان علی، مرزا فیصل، فراز فاروق ، انیس پہلوان ،حسنین فرزاد، فیصل علی، لالا گلباز، علی رضا بٹ، را ظفر، ملک ریاست علی ساہی، محمد آفتاب نے فرسٹ پوزیشن اور سٹرونگسٹ مین بیلٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جیتنے والے کھلاڑیوں میں لالہ گلباز بیسٹ کھلاڑی قرار پائے گئے ۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں چیف گیسٹ مسٹر سمین اللہ خان گنڈا پور پریزیڈنٹ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ ،سجادحسین شاہ،عمران خالد، اویس اکبر ، امجد امین بٹ، سہیل جاوید بٹ نے میڈلز اور انعامات تقسیم کیے ۔ اس چیمپین شپ میں تھرڈ پوزیشن ٹرافی فیصل آباد ، سیکنڈ پوزیشن ٹرافی کشمیر کلب نے جیتی۔