گھریلو تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے نوٹس لے لیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 29 اپریل 2024 17:26

نوابشاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2024ء ) نوشہروفیرز کے علاقے مورو کی الفقرا کالونی میں گھریلو تشددکاشکار خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ سندھ شاہینہ شیر علی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرشہیدبینظیرآباد نسیم حسن مستوئی سے مذکورہ واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے متاثرہ خاتون کی ہرممکن قانونی مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ شاہینہ شیرعلی نے کہا ہے کہ ایسے شرمناک واقعات کی روک تھام کیلیے ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ پر عملدرآمد کیلیے پولیس اور دیگر اداروں کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عورتوں کے تحفظ کیلیے بنائے گئے قوانین کو بروئے کار لایا جائے اور خواتین کیلیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے