مئی میں روایتی گیمزکا انعقاد کیاجائے گا، ارباب نصیر

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 29 اپریل 2024 17:38

 پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2024ء ) بین الاقوامی کبڈی کھلاڑی، ریفری اور خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر خان نے کہا کہ پشاور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل نے مئی میں روایتی کبڈی، زورخانہ اور کشتی پہلوانی کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ارباب نصیر جو کہ بین الاقوامی ریفری بھی ہیں اور حال ہی میں ایران میں روایتی کبڈی، زرخانہ اور کشتی پہلوانی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ جنرل پشاور کے تعاون سے تین مختلف گیمز کے انعقاد کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ساتوں ریجنز سے کھلاڑیوں کو تقریب کو مناسب انداز میں منعقد کرنے کے لیے پشاور مدعو کیا جائے گا۔ارباب نصیر خان نے کہا کہ انہوں نے ایرانی قونصلیٹ جنرل پشاور میں مسٹر حسین ملکی سے ملاقات کی جنہوں نے پشاور میں ایران کے تینوں روایتی کھیلوں کے انعقاد کو گرین سگنل دیا۔

متعلقہ عنوان :