Live Updates

گندم مافیا نے حکومت اور کسانوں کے مابین نفرت کی فضا پیدا کر دی، چوہدری برجیس طاہر

مریم نواز کی کارکردگی اور نواز شریف کی شخصیت کو ناکام بنانے کی کوشش،مانیٹرنگ ایجنسیاں اپنا رول ادا کرنے میں مسلسل ناکام ہیں،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 21:08

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سابق گور نر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستانچوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گندم مافیاحکومت اورکسانوں کے مابین نفرت کی فضا پیداکرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے ہکا کہ گندم مافیاپنجاب میں گندم خریداری میں تاخیر اور حربے استعمال کرکے حکومت اورکسانوں کے مابین نفرت کا بیج بونے میں مصروف ہے،تاکہ میاں محمد نوازشریف کی شخصیت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کوناکام بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ کسانوں اور حکومت کے درمیان نفرت کابیج بونے والوں نے اپنی مہم کامیاب بنانے کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑی،جب پتہ تھا کہ گندم کی فصل تیار ہو کر آنے والی ہے تو اعلی عہدوں پرتعینات بیورو کریسی اور گندم مافیا نے ملی بھگت سے 32لاکھ ٹن گندم 55سو روپے میں منگوا لی، دوسری طرف حکومت کے اعلان کے برعکس اپنا کسان رو رہا ہے منڈیوں میں گندم 28سو روپے من میں فروخت ہو رہی ہے،موسم کی تبدیلی کے باعث گندم کی پیداوار سازگار فضا میں بہت اچھی ہوئی ہے،کسانوں کو گندم کی فصل آنیپر بڑی امیدیں وابسطہ ہوتی ہیں،اگلی فصل کے لئے کھاد،بیج،تیل،بچوں کی شادیاں،سکول کالجز کی فیسیں اور دیگر معاملات گندم سے ہی وابسطہ ہیں،میراکسان آج28سو روپے من میں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے، دو ماہ بعد مڈل مین سے یہی گندم 5ہزار روپے من میں خریدے گا جو میرے کسان بھائیوں سے سراسر زیادتی ہے،برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کی کارکردگی کے خلاف سازش کا دوسرا ثبوت پنجاب میں بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹیاں اور بیوروکریسی نے حکومت پنجاب کی صفائی مہم کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا،شہر اور دیہاتوں میں گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر سازشی ٹولہ اور مافیا کی طرف متوجہ کررہے ہیں تاکہ میاں محمد نواز شریف کی شخصیت اورمریم نواز شریف کی کارکردگی کو ناکام بنایا جاسکے،وہ سانگلہ ہل اپنے کیمپ آفس میں سینئرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ ایجنسیاں اپنا رول ادا کرنے میں مسلسل ناکام ہو ئی ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات