پیپلز پارٹی سکھر کا جنرل ورکرز کنونشن منگل کو ہوگا ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صدارت کریں گے

پیر 29 اپریل 2024 22:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کا جنرل ورکرز کنونشن کل منگل کو طلب کیا گیا ہے ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صدارت کریں گے ۔ پی پی ضلع سکھر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کا جنرل ورکرز کنونشن کل منگل کو سکھر میں منعقد ہوگا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع و سٹی سکھر کا مشترکہ جنرل ورکرز کنونشن بروز بدھ دوپہر 12 بجے بمقام رائل پیلس سکھر میں زیر صدارت وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ منعقد ہوگا ۔

کنونشن میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، نعمان اسلام شیخ ، سید اویس قادر شاہ ، جام اکرام اللہ دهاریجو ، سید فرخ احمد شاہ ، سید کمیل حیدر شاہ ، سید جاوید شاھ ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، مشتاق احمد سرھیو ، ڈاکٹر ارشد مغل اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنما لیاقت علی خالدی اور چودری اظہر حسنین کے مطابق پارٹی کے ورکرز کنونشن میں سکھر کے علاوہ قریبی شہروں سے قافلے بھی شریک ہونگے ۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ و سابقہ عہدیداران ، ذیلی ونگز کے عہدیداران ، ٹاؤن چیئرمینز و وائس چیئرمینز، یوسی چیئرمینز و وائس چئیرمینزاور کونسلرز كو ہدایت کی ہے کہ وه کنونشن میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔