چیف جسٹس نے پورے ملک میں غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا سمیت فٹ پاتوں کو کلیئر کرانے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل حیدر آباد

پیر 29 اپریل 2024 23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے رہنما و میڈیا کوآرڈنیٹر پیر یاسر ہاؤس شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ کے احکامات کو صحراتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے پورے ملک میں غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا سمیت فٹ پاتوں کو کلیئر کرانے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنا جلدی سندھ حکومت اس پر عمل پیرا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ان تجاوزات کو قائم کرنے میں بلدیہ کے کئی افسران ملوث ہیں جس میں لینڈ ڈیپارٹمنٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت بڑے بڑے مافیا شامل ہیں جنہوں نے حیدراباد کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر قبضے کروائیں اور لاکھوں کے ٹھیکے دے کر فٹ پاتھوں کے سودے کر دیے گئے شاہراں پر پارکنگ کے گڑ بنا دیے گئے حیدرآباد کی کوئی فٹ پاتھ پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے میسر نہیں مجبورا شہری بیچ روڈ پر پیدل چلنے پر مجبور ہیں جس سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں اس کے علاوہ رہائشی علاقوں کو کمرشل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی نقشے پاس کر کے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر نے بڑی بڑی رشوتیں لے کر این او سی جاری کی اور مارکیٹیں پلازوں کی تعمیراتیں کروائی ان تمام ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی رشوت خوری کی وجہ سے اج حیدراباد کا یہ حال ہے اس سے قبل بھی سندھ ہائی کورٹ سپریم کورٹ نے حکم نامے جاری کی ہے مگر افسوس یہ افسران قانون اور ائین کی خلاف ورزیاں کرتے ائے ہیں جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں اتا ہے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے حکم جاری کیا ہے کہ پورے ملک میں غیر قانونی تجاوزات اور فٹ پاتوں کو کلیئر کرایا جائے جس پر انہوں نے چیف جسٹس اف پاکستان کہ اس حکم نامے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سخت سے سخت نوٹس لیا جائے اور جو افسران ان احکامات کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف چار شیٹ بنائی جائے اور نوکریوں سے فارغ کیا جائی