پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، اسمگل شدہ سامان بر آمد

پیر 29 اپریل 2024 23:38

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈزنے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ میں انتہائی مہارت سے تیار کردہ کوچ کے خفیہ خانوں سے اسمگلنگ کا مختلف سامان1050 کلو گرام چھالیہ ،اعلیٰ کوالٹی کا مختلف اقسام کا 1300 کلو گرام کپڑا، ملک پاؤڈر 46 بیگز اور 1700 کلو گرام خشخاش برآ مدکر لی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نیکوئٹہ سے کراچی جانے نے والی کوچ کی ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ (وندر) پر خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر چیکنگ کے لیے روکنے پر باچا خان کمپنی کے مالک داد گء اؤر کوچ کے عملے نے اسٹاف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ماضی کی طرح اپنی ہی گاڑی کو نذر آتش کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی داد گئی دو مرتبہ اپنی گاڑی کو نزر آتش کر چکا ہے اور سوشل میڈیا کا سہرا لیتے ہوئے اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پہلے کی طرح اس بار بھی ڈیوٹی اسٹاف نے انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ مسافروں کو اتار کر کوچ کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ کافی تیکنیکی مدد اور تگ و دو کے بعد مسافر کوچ میں انتہائی مہارت سے تیار کردہ کوچ کے خفیہ خانوں سے اسمگلنگ کا مختلف سامان برآمد کیا گیا۔

یہ مسافر کوچ باچا خان کمپنی (جس کا مالک داد گئی ہی) کے خصوصی طور پر اسمگلنگ کے سامان کے لیے تیار کردہ خفیہ خانوں سے 1050 کلو گرام چھالیہ ،اعلی کوالٹی کا مختلف اقسام کا 1300 کلو گرام کپڑا ، ملک پاؤڈر 46 بیگز اور 1700 کلو گرام خشخاش برآ مدکر لی گئی۔ مسافر کوچ کو مزید چیکنگ کے لئے روک لیا گیا اور مسافروں کو دوسری کوچز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔ مسافر کو چ کے عملے کو حراست میں لیکر مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے کسی قسم کے دباؤ میں آئ ے بغیر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔