مکران ڈویژن میں اچانک موسم نے شدت اختیار کرگیا

مکران ڈویڑن شدید گرمی کی لپیٹ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے گھروں ، دفاتر اور سرکاری اسکولوں کو جہنم بنا دیا ، عوامی حلقے

پیر 29 اپریل 2024 23:38

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں، تعلیمی اداروں میں لوڈشیڈنگ و بجلی نہ ہونے سے بچے بلبلا اٹھے ، مکران کے عوامی حلقوں کا محکمہ تعلیم کے حکام سے 15 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکران ڈویژن میں اچانک موسم نے شدت اختیار کرگیا ، اس وقت مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،جب کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے گھروں ، دفاتر اور سرکاری اسکولوں کو جہنم بنا دیا ہے ، حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد مکران میں گرمی لوگوں کا برا حال کردیا ہے ، مکران جو کہ شدید موسمی تبدیلیوں کے زد میں ہے ، اہلیان مکران ڈویڑن نے جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی صاحبہ ، سکریٹری تعلیم جناب صالح ناصر ، ڈائریکٹر تعلیم جناب اختر کھیتران ، کمشنر مکران سعید عمرانی اور ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران سے پرزور اپیل کی ہے کہ مکران ڈویژن سمیت دیگر گرم علاقوں کی موسم گرما کی سالانہ طعطیلات کا باقاعدہ اعلان کیا جائے اور پندرہ مئی سے یکم اگست تک چھٹیاں ناگزیر ہیں ۔