عامر خان اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی بند ہونے پر مایوس

پیر 29 اپریل 2024 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی کے بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے کم عمر ترین اولمپک میڈلسٹ نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ عامر نے کہاکہ میں پاکستان آتا رہا ہوں، ابتدا میں یہاں اکیڈمی ہوتی تھی، لیکن اب بچے مجھے پیغامات بھیجتے ہیں کہ ’’ہم فائٹ نہیں کرسکتے، ہم ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں باکسنگ کیوں نہیں ہی میں نے حکام اور حکومت سے بات کی لیکن اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔