Live Updates

_بینظیر وومن یونیورسٹی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 21:20

ًپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) بینظیر وومن یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا نے بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ جس میں 3 فیکلٹی ممبرز اور مختلف ڈیپاٹمنٹس سے 16 طلبا نے شرکت کی۔ جن کو پشاور بی آر ٹی سسٹم اور آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ یہ سسٹم کیسے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر کام کر رہا ہے جسکی وجہ سے اب تک 4 عالمی ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کو BRT کنٹرول سنٹر کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں BRT نظام کے روزمرہ کے آپریشنز اور کوآرڈینیشن کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملا۔ اسکے علاوہ جنرل مینجر ٹرانس پشاور محمد عمران خان اور دیگر سینئر مینیجرز نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔بینظیر وومن یونیورسٹی کی جانب سے ٹرانس پشاور کو سوئینیر پیش کیا گیا۔جنرل مینجر کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر سسٹم اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کررہا ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات شامل ہیں،اس وقت 15 مختلف روٹس فعال ہیں جو تقریبا شہر کے بیشتر حصے کو کور کرتے ہیں۔اور یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ بی آر ٹی ملک کے لئے فیول بھی بچا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات