اسحاق ڈار یکم مئی کوگیمبیا روانہ ہوں گے

بنجول میں وزیر خارجہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں ،سفارتی ذرائع

پیر 29 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار یکم مئی کی اعلیٰ الصبح گیمبیا روانہ ہوں گے۔سفارتی ذرائع وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار یکم مئی کی اعلیٰ الصبح گیمبیا روانہ ہوں گے،وہ سعودی عرب سے وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ گیمبیا کے دارلحکومت بنجول روانہ ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وہ یکم مئی کو ہی بنجول پہنچیں گے،بنجول میں وزیر خارجہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس بنجول،گیمبیا میں 2 اور 3مئی کو منعقد ہو گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف 3مئی کی شام گیمبیا روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف گیمبیا میں او آئی سی سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق او آئی سی سربراہان مملکت اجلاس 4 اور 5 مئی کو بنجول میں منعقد ہو گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق غزہ کی موجودہ نازک صورتحال میں او آئی سی سربراہان مملکت و وزرائے خارجہ اہمیت کے حامل ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اجلاسوں میں غزہ،مقبوضہ کشمیر اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے جاندار آواز بلند کریں گے او آئی سی اجلاسوں کی سائیڈ لائنز پر دونوں پاکستانی راہنما دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی 6مئی کو وطن واپسی متوقع ہے۔وہ 5 مئی کوبنجول،گیمبیا سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔