جیکب آبادضلع میں پولنگ اسٹیشن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے میں کرپشن کی شکایات کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کو تحقیقات کرنے کا حکم ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے 9کروڑ 42لاکھ جاری کئے گئے 8کروڑ 78لاکھ خرچ کئے جاچکے

پیر 29 اپریل 2024 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جیکب آبادضلع میں پولنگ اسٹیشن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے میں کرپشن کی شکایات کا نوٹس ، الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کو تحقیقات کرنے کا حکم ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے 9کروڑ 42لاکھ جاری کئے گئے 8کروڑ 78لاکھ خرچ کئے جاچکے اپریل میں 51 لاکھ 46ہزار ٹھیکیداروں کو جاری ، بنا کام کے ادائیگی کی شکایات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں الیکشن سے قبل سرکاری اسکولوں اور عمارتوں میں قائم کی گئی پولنگ اسٹیشن میں بنیادی سہولیا ت کی دستیابی کے منصبوے میں کرپشن کی شکایات کا الیکشن کمیشن اسلام آباد نے نوٹس لے لیا ہے اور ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے جس کی تصدیق ضلعی الیکشن کمشنر نے کی ہے جیکب آباد کی پولنگ اسٹیشن پر واش روم ، بجلی ، پانی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن ورکس کو 9کروڑ42لاکھ جاری کئے گئے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران نے سیاسی اور سفارشی بنیادوں پر منظور نظر افراد کو ٹھیکے دیکر 8کروڑ78لاکھ جاری کئے رواں ماہ اپریل میں اس ضمن میں 51لاکھ 46ہزار جاری کئے گئے ، لیکن متعدد پولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کی گئیں ، عبدالعزیزجتوئی میں فیمیل اسکول موجود نہیںلیکن اسکی مرمت کے لئے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے ٹینڈر میں نا م دیا گیا ، رسول بخش کٹوہر اور دیگر میں بھی یہی حال ہے عبدالحفیظ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بھی اس کرپشن میںملوث ہے سرکاری فنڈس کی بلا خوف لوٹمار کی گئی ہے ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔