اسرائیلی فوج کے 5 یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، امریکا

منگل 30 اپریل 2024 09:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے 5 یونٹس غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ( سٹیٹ ڈپارٹمنٹ )کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کے 5 میں سے 4یونٹس نے مؤثر طریقے سے خلاف ورزیوں کا ازالہ کیا،پانچویں یونٹ کے بارے میں اضافی معلومات ملی ہیں جن کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چار یونٹس جو اصلاحی اقدامات کر رہے ہیں ان پر امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان نہیں ۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ پانچویں یونٹ کے بارے میں مشاورت جاری ہے جس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔