افغانستان ، مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ، 6 نمازی شہید ، ایک زخمی

منگل 30 اپریل 2024 10:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد میںمسلح افراد کی فائرنگ سے 6 نمازی شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانی نے منگل کو ایکس پر بتایا کہ گزشتہ شام کو مسلح افراد نے ضلع گوزارہ کے علاقے شہرک میں مسجد میں نمازکی ادائیگی کے دوران فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 نمازی شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔