میپکو کی کارروائی، 97بجلی چوروں کو جرمانے، 74مقدمات درج

منگل 30 اپریل 2024 10:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) میپکو نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دن میں 97 افرادکوپکڑ لیا۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 56 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنز میں 74 نئے مقدمات درج کرائے گئے۔ دریں اثناجنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک دن میں 3 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :