شکارپور سے اغوا ہونے والے جیکب آباد کے باپ اور بیٹے کی زنجیروں میں جکڑے ویڈیو جاری، مغویوں کی حکومت اور ورثاء سے رہائی کی اپیل

منگل 30 اپریل 2024 17:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) شکارپور سے اغوا ہونے والے جیکب آباد کے باپ اور بیٹے کی زنجیروں میں جکڑے ویڈیو جاری، مغویوں کی حکومت اور ورثاء سے رہائی کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور کی حدود سے 14 روز قبل اغوا ہونے جیکب آباد کے رہائشی جیل پولیس اہلکار فیروز بروہی اور اس کے والد اسکول ٹیچر سہیل بروہی کی ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑ کر ویڈیو جاری کردی ہے ویڈیو میں پرائمری اسکول ٹیچر سہیل بروہی کی حالت انتہائی غیر نظر آرہی ہے جبکہ ڈاکو مغویوں پر اسلحہ تانے ہوئے ہیں، ویڈیو میں مغوی جیل پولیس اہلکار فیروز بروہی کا کہنا ہے کہ میرے والد سہیل بروہی کو ڈاکوؤں نے ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا ہے میرا والد شگر کا مریض ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی خراب ہے، ڈاکو ہمیں مسلسل تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں مغوی کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں ہماری بازیابی کے لیے سنجیدہ نہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس اور جیکب آباد کے منتخب نمائندوں سمیت اپنے ورثہ سے اپیل کی کہ انہیں بازیاب کرایا جائے، ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے 70 لاکھ روپے تاوان طلب کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔