پاک امریکہ وفد سطح پر مذاکرات ،سکیورٹی سمیت مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان اورامریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات مکمل ہوگئے ،دونوں ممالک کے درمیان خطے کی صورت حال ،سکیورٹی معاملات سمیت مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،سفارتی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کا تین رکنی امریکی وفد گزشتہ روز اتوار کی شب قطر سے پاکستان پہنچا تھا ،امریکی وفد کی قیادت امریکہ کے انڈر سیکرٹری جان باس نے کی ،پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پاک امریکہ تعلقات اور اس میں بہتری کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیں،مذاکرات میں خطے کی صورت حال ،سکیورٹی معاملات سمیت پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلووئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر بھی موجود تھے اور دونوں ممالک نے ان مذاکرات کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے ۔