خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

پشاور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی، چترال ، دیر ، مالاکنڈ ، سوات ، بونیر ، شانگلہ مزید بارشوں کا امکان

منگل 30 اپریل 2024 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔

(جاری ہے)

پشاور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی، چترال ، دیر ، مالاکنڈ ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، بٹگرا م ، تورغر، کوہستان ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ،بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، کرم ، اورکزئی ، شمالی و جنوبی وزیرستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

گذشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 20 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔ کاکو ل میں 18 ، بالاکوٹ میں 13، لنڈی کوتل میں 12،دیر اور مالم جبہ میں 5 ، سید وشریف میں 3 ، پشاور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام اور مالم جبہ میں 2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔