Live Updates

چوہدری حامد حمید کی اہلیہ ارم حامد خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی نامزد

بدھ 1 مئی 2024 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) مسلم لیگ ن نے سرگودھا سے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید کی اہلیہ ارم حامد کو خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

جن کے سرگودھا پہنچنے پر الجنت سیکرٹریٹ میں حامد حمید کا شاندار استقبال کرتے ہوئے لیگی کارکنان نے جشن منایا میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے قائدین کے فیصلہ کو سراہا۔

جہاں گزشتہ روز سے علاقہ بھر سے لیگی وفود کی آمد اور مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی سیاست کی اور آج بھی عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے اہالیان سرگودھا کی خدمت اور درپش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور کوشاں رہیں گے اور یہاں گروپ بندی کی سیاست کر کے اپنے مفادات پر کام کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات