گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بہاولنگر کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 1 مئی 2024 17:21

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی 2024ء ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بہاولنگر کا سالانہ فنکشن حسب روایت کل شام منعقد ہوا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے پروفیسرز وکلاء صحافیوں معززین شہر اور طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروفیسر شفیق احمد پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول معروف ادبی شخصیت پروفیسر خان محمد بھٹی پروفیسر عبدالرشید اظہر پروفیسر عبید اللہ سکھیرا اور پروفیسر ریاست علی نے طلبہ اور طالبات اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام اور ایڈمن سٹاف میں انعامات تقسیم کئے۔

پرنسپل پروفیسر محمد احمد خان نے کامرس کالج بہاولنگر کی پچاس سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی کہ کامرس کالج نے پسماندہ علاقے میں بیروزگاری کے خاتمے سماجی اور علمی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس کے علاوہ ادبی سرگرمیوں کا مرکز رہا ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر کاشف خان خاکوانی نے کالج کے تعلیمی معیار اور ڈسپلن کی تعریف کی اور کالج کے رقبہ کو قبضہ مافیا سے بچانے کی جدوجہد کرنے والے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا مہمان خصوصی شفیق احمد صاحب نے کالج فیکلٹی کو خراج تحسین پیش کیا کہ کالج کاشمار پنجاب کے بہترین اداروں میں ہوتاہے پسماندہ ہونے کے باوجود یہاں کے تین لوگوں کو تمغہ امتیاز ملا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ اور طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ موبائل فون کے منفی استعمال سے بچیں اور غزہ کے بچوں کی قربانیوں کو ذہن میں رکھیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کے فنکاروں ابرار ہاشمی اور اسلم ساغر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو بہت محظوظ کیا۔پروفیسر اختر سعید پراچہ وائس پرنسپل شفیق احمد اور مجلس تقریبات نے بہت شاندار انتظامات پر خراج حاصل کیا نظامت کے فرائض اختر سعید پراچہ اور آصف ندیم نے سر انجام دے۔

متعلقہ عنوان :