پیپلز پارٹی مزدورں اور محنت کشوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ، حاجی جمیل ضیاء

بدھ 1 مئی 2024 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے محنت کشوں کی عظمت کو سلا م پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کا عالمی دن کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں مزدوروں کی شراکت اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے مزدوروں کے حقوق کے لیئے بین الاقوامی سطح پر چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جدوجہد قابل ستائش ہے ، پیپلز پارٹی مزدورں اور محنت کشوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی رہائشگاہ سے جار ی کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ پاکستان میں مزدور پالیسی کا آغاز شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی پہلی حکومت میں کیا جس کیوجہ سے پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا رکن ہے ، لیبر پالیسی کا کام محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ دینا، آگاہی فراہم کرنا اورمعاشرے میں مزدورں کی اہمیت کو اجاگر کیا جانا ہے پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی فلاح و بہبود اوران کی انقلابی جدوجہد کی کامیابی پر یقین رکھتی ہے، محنت کشوں کو صنعتوں میں حصہ دار بنانے کا کریڈٹ صدرپاکستان آصف علی زرداری کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں مزدورں کو اداروں کے شیئرز میں حصہ دار بنا کر انہیں انتظامی امور میں شامل کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں مزدوروں کے حقوق میں مثبت اصلاحات پیپلز پارٹی کی مزدور دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، ہاریوں اور غریب طبقہ کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے سندھ کی محنت کش خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے محترمہ فریال ٹالپر کا کردار نمایاں اور اہمیت کا حامل ہے، پیپلز پارٹی نے حکومت کی نمائندگی کا بیس فیصد حصہ کم کر کہ اسے مزدوروں کے لیئے مختص کیا سندھ میں مزدورں کی کم سے کم اجرت پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ، انہوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ نمایاں کردار بھی ادا کرتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ مزدوروں سے زیادہ جسمانی محنت کوئی اور نہیں کرتا پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کے لیئے ہر پلیٹ فارم آواز بلند کرتی رہیگی کیونکہ محنت کشوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد اپنے حقو ق حاصل کیے ہیں پیپلز پارٹی ہر حال میں محنت کشوں کے حقوق کی حفاظت کریگی۔