سوات ،مٹہ میں موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارکر فرار ہونیوالا پک اپ ڈرائیور گرفتار ،قبضے سے گاڑی برآمد

بدھ 1 مئی 2024 22:49

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سوات کے علاقے مٹہ میں موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارکر فرار ہونے والے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے گاڑی بھی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی کے مطابق دو روز قبل مٹہ میں پٹرول پمپ کے سامنے ویگو پک اپ گاڑی نے موٹرسائیکل سوارسبحان علی سکنہ پیشتونئی مٹہ کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا ۔سبحان علی اس حادثے میں جا ں بحق ہوگیا تھا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کوزہ بانڈئی کے بالائی پہاڑی علاقے بہادر بانڈہ میں چھاپہ مارکر ڈرائیور سرداعلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے گاڑی بھی برآمد کرلی ہے ۔