Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش

بدھ 1 مئی 2024 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازنے دہشتگرد وں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات