پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدورطبقات کی قربانیوں کے اعتراف اور اظہار یکجہتی کے لئے محنت کشوں کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا گیا
بدھ 1 مئی 2024 22:00
(جاری ہے)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کرنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے ۔
اس دن ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور ان کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو زرق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو، حکومت خصوصی سبسڈیز، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت کے پروگراموں کے ذریعے اپنے معاشی طور پر کمزور ہم وطنوں کی مشکلات کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، کم لاگت کی رہائش، مفت تعلیم و صحت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے اپنے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ حکومت کی طرف سے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر عوام نے سڑکوں اور بازاروں میں جمع ہو کر اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے آجروں کو مناسب اجرت اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کا پیغام دیتے ہوئے اس سال کے تھیم'' مزدوروں کی حفاظت اور کام کی جگہ پر صحت کو یقینی بنانا'' کے تحت دنیا بھر کے مزدور طبقہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ صوبائی حکومتوں کی طرف سے بھی مزدوروں کے معاشی استحکام کے لیے اقدامات کو اجاگر کیا اور محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سیاسی قائدین نے محنت کشوں کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیااورکہا کہ ہمارے کارکنوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صنعتوں کے ساتھ ساتھ زرعی مزدوروں، کسانوں اور خواتین ورکرز کی بہتری کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یوم مزدور کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، محنت کش طبقے کی قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی،کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کے ناگزیر شراکت کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیاکہ محنت کشوں کی خوشحالی اور تحفظ کسی بھی ریاست کی ترجیحات میں لازم و ملزوم ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں ، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے محنت کش طبقات سے اظہار یکجہتی کیا اور کم از کم اجرت میں اضافے اور سماجی شعبوں میں محنت کشوں کے حقوق سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ ٹریڈ یونینز، ورکرز فیڈریشنوں اور صحافتی تنظیموں نے بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان تقریبات میں دنیا بھر کے مزدوروں کے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ شورش زدہ علاقوں کے محنت کشوں کے حقوق کے لئے بھی آواز اٹھائی جا سکے جو ہنگامی حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ پاکستان ورکرزفیڈریشن،نیشنل پریس کلب،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہوئی جس میں سابق چیئرمین سینیٹ و پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری،سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرناصربٹ، پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، انوررضا، علی رضا علوی، سیکرٹری نیئرعلی،آرآئی یوجے کے صدرطارق علی ورک،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری،سٹیٹ بنک ڈیموکریٹک ورکرزیونین کے شفقت اللہ وڑائچ، اوجی ڈی سی ایل یونین کے صدرراجہ سلیم، اعجازبخاری، ٹیکسلا کاٹن ملز یونین کے منیر اختربٹ، اے ٹی وی یونین کے صفدرنفیس، پاک پی ڈبلیوڈی نیشنل ورکریونین کے چیئرمین راجہ حسن علی، خالد زمان، سی ڈی اے مزدوریونین کے صدراورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ صوفی محمودعلی، حاجی صابر، مرزاسعید اختر، علی اصغرمانی بٹ، حاجی مشتاق احمد شاہد، اسدمحمود، چوہدر ی زاہد احمد، زاہد حسین بھٹی، راجہ غلام مرتضی، ملک اکمل شہزاد،جاوید خان،سردارنسیم ممتاز، چوہدری منیر، وارث دلیپ، طارق شریف، ملک محمد اسلم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی تنظیموں، مزدوررہنمائوں اور راولپنڈی،اسلام آباد کی ٹریڈ یونینزکے عہدیداران اور مزدوروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی محنت کشوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 1886میں شکاگوکے مزدوروں نے اپنی جانیں قربان کرکے تمام محنت کشوں کے لیے اوقات کارکا تعین کروایا جس کی بدولت مزدورآج آٹھ گھنٹے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتاہے۔ یوم مئی کے موقع پرمحنت کش قائدین نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی کم ازکم اجرت مقررکی جائے اور لیبرقوانین کو بہتراور آسان بنانے کے لیے ترامیم کی جائیں اور نئے لیبرقوانین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے، غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کے لیے قانون سازی کرکے ان کو قانونی تحفظ دیا جائے۔ محنت کشوں کے سماجی تحفظ کے اداروں ای اوبی آئی،سوشل سکیورٹی اور ورکرزویلفیئرفنڈمیں رجسٹریشن کو یقینی بنایاجائے، ملک میں چائلڈ لیبراور جبری مشقت کا خاتمہ کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، قائدین نے مزدوروں کے تمام مسائل کے حل کے لیے فوری طور پرسہ فریقی لیبرکانفرنس کے انعقاد کا بھی مطالبہ کیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرزشرکت کرکے مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی بناسکیں، پاکستان ورکرز فیڈریشن کی جانب سے مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور یقین دلایا گیا کہ فیڈریشن حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا بھی متحرک رہا جبکہ اخبارات ، ٹیلی ویژن چینلز اور دیگر نشریاتی رابطوں پر خصوصی ایڈیشن اور پروگرام شائع اور نشر کئے گئے۔\395مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.