جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
جمعرات 2 مئی 2024 10:00
(جاری ہے)
سفیر نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی نافذ کر ائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی امداد تک غیر محدود رسائی کی ضمانت دی جائے ، تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکا جائے ، فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے ، امن عمل کو بحال کی کیا جائے اور اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرا یا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اب انتہا پسند اسرائیلی قیادت رفح پر حملے کی دھمکی دے رہی ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس سے غزہ میں فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سفیر نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران فلسطینی عوام کی حالت زار پر روشنی ڈالی، جس میں حق خود ارادیت سے انکار، اپنے وطن سے بے دخلی اور طویل وحشیانہ غیر ملکی قبضے کو برداشت کرنا شامل ہے۔پاکستانی مندوب نے غزہ میں اسرائیل کے حالیہ جنگی جرائم کی بھی مذمت کی جن کے نتیجے میں 35ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے ، اندھا دھند بمباری اور انسانی امداد کی بندش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسے نسل کشی قرار دیا ۔سفیر نے اسرائیلی نمائندے کو اسلامی ممالک کے خلاف وحشیانہ الزامات لگانے پر بھی منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ میں اس نمائندے کو بتانا چاہتا ہوں کہ کالعدم اسرائیلی حکومت اسلامی ممالک کے خلاف تہمت لگا کر اپنے جرائم سے توجہ نہیں ہٹا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کے برعکس بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کرتا ہے۔ انہوں نے باور کروایا کہ امریکا اگر ویٹو(جس نے 18 اپریل کو الجزائر کی ایک قرارداد کو ناکام بنایا ) نہ کرتا تو فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت مل سکتی تھی۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی
-
ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
-
بھارت انٹرنیٹ بندش میں مسلسل چھٹے سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا، ایکسس نائو کی رپورٹ
-
روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن
-
امریکی صدرساڑھے تین لاکھ ڈالرکے مقروض نکلے
-
فرانسیسی شہری 8 ہزارکلو میٹر پیدل سفرکرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا
-
رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، وزیراعظم آئرلینڈ
-
امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
-
امریکا کے سابق صدرجمی کارٹر کی حالت نازک
-
مسجدالحرام کے خوبصورت اور جاذب نظر کبوتر، زائرین کی خاص توجہ کا مرکزبن گئے
-
غزہ اور رفح پر اسرائیلی حملے جاری، شہادتیں 35ہزار233 ہوگئیں
-
اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.