ڈی پی او جہلم کا تھانہ کالا گجراں کا سرپرائز وزٹ، تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او جہلم کی تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 2 مئی 2024 14:06

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ کالا گجراں کا سرپرائز وزٹ، ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک،  اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا،  ڈی پی او جہلم کی تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات، مسائل دریافت کئے اور ایس ایچ او کالا گجراں کو فوری حل کے احکامات، انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ویژن فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایات، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کیا جائے، نیز عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کے احکامات دئیے، جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس اور نو گو ایریا کی نشاندہی کرتے ہوئےموثر پٹرولنگ کی جائے، پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :