جییوائی کا 9 مئی عوامی اسمبلی کے تاریخ ساز اجتماع کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری

جمعرات 2 مئی 2024 18:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) جے یو آئی خیبر پختون خواہ کے ترجمان عبدالجلیل جان نے میڈیا کو 9مئی اجتماع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام بلوچستان اورکراچی کے بعد ان شاہ اللہ 9مئی پشاور دلہ زاک روڈ پر عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز اجتماع ہوگا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے انہوں نے کہا کہ صوبائی امیر سینٹر مولانا عطا الرحمان ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش اور دیگر قائدین نے نے 20 اپریل سے 30 اپریل تک بنوں ڈیرہ کوہاٹ مالاکنڈ ہزارہ مردان اور پشاور ڈویژن کا دورہ مکمل کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کے 4000 رضاکار 9مئی کے اجتماع کی سیکورٹی سنبھالیں گے صوبہ بھر کے رضاکاروں کو 8 مئی پشاور طلب کر لیا گیا جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان عبدالجلیل جان مولانا امان اللہ حقانی آصف اقبال دادزئی مئیر پشاور حاجی زبیر علی خان محمد اسرار مروت اور مفتی فخر سیماب نے اج کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر سے کمشنر آفس میں ملاقات کی اور 9مئی عوامی اسمبلی پشاور کے اجتماع کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جے یو آئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر بشمول قبائلی اضلاع سے قافلے 9مئی 1 بجے تک پشاور جلسہ گاہ پہنچ جائینگے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پشاور میں عوامی اسمبلی کے تاریخ ساز اجتماع میں ملکی حالات، گذشتہ انتخابات اور ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے قوم کو آگاہ کریں گے اور آیندہ کا لائحہ عمل بھی دینگے میڈیا سیل جے یو آئی خیبر پختونخوا