ڈی آئی جی پی میرپور خاص جاوید سونہارو جسکانی کے زیر صدرات ایس ایس پی آفس تھر پارکر مٹھی میں اجلاس

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 2 مئی 2024 17:51

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2024ء ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کی ہدایت پر ڈی آئی جی پی میرپور خاص جاوید سونہارو جسکانی کے زیر صدرات ایس ایس پی آفس تھر پارکر مٹھی میں اجلاس منعقد ہوا اور ڈی آء جی صاحب نے ایس پی آفیس مٹھی اور ھیڈکواٹر کا بھی وزٹ کیا ایس پی آفس مٹھی میں منعقدہ میٹنگ میں ایس ایس پی تھرپارکر شبیر احمد سیٹھار اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے سمیت دیگر آفیس اسٹاف نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ ڈی آئی جی پی میرپور خاص رینج جاوید سونہاروجسكانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی بے گناہ شخس کے خلاف جعلی ایف آئی آر کا اندراج ہرگز نہ کیا جایے، اگر کوئی افسر ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جاۓگی۔

(جاری ہے)

کسی بھی بے گناہ شخص کو کوئی غیر قانونی حراست میں نہ رکھا جاۓ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ میرٹ پر انکی قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے اہم مقدمات کی تفتیش ماہر اور تجربیکار افسر کو سونپی جائے مقدمات کی تفتیش کو بہتر بنایاجائے تاکے مجرم کو کیفرے کردار تک پوہنچایا جاسکے۔

جو بھی مال مسروقہ ملے اس کی ایف آئی آر میں ریکوری پوری دکھائی جائے جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، نارکوٹیکس پیڈلرز، سیلرز، مینوفیکچررز، اور انکے باثر سہولت کاروں کو گرفت میں لایا جاٸیگا انشاللہ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی تحصیل، شہر، دیہات اور علاقے میں منشیات پائی گٸ تو متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی جاٸیگی۔