ڈی پی او جہلم کی زیرِ صدارت سٹی اور صدر سرکلز کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد، سٹی سرکل کی میٹنگ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور انچارج برانچز کی شرکت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 3 مئی 2024 13:36

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی اور صدر سرکلز کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد، سٹی سرکل کی میٹنگ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز  اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس کی شرکت،  بعد ازاں ڈی پی او جہلم کی صدر سرکل سے کرائم میٹنگ، ایس ڈی پی او صدر سرکل ، ایس ایچ اوز تھانہ صدر،کالا گوجراں ،دینہ ، چوٹالہ اور منگلا کینٹ و انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی میٹنگ میں شریک، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تفتیش ہائے کی خود مانیٹرنگ کریں،پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تفتیش میں پائے جانے والے سقم دور کریں، دوران میٹنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مالمسروقہ کو یقینی بنانے کی ہدایات، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے شکایات سیل 1787 پر موصول ہونے والی شکایات پر بر وقت دریافت ، انکوائری و کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے دی گئی معیاد کے اندر یکسو کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، حکومت پنجاب کے ویژن NEVER AGAIN کے سلوگن کے تحت کمزور طبقات کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل درآمد ممکن بنائیں، جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے، اختیارات سے تجاوز پر سخت باز پرس ہوگی،  تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔