شعبہ زراعت میں موثر اقدامات کے ذریعے کسانوں کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

جمعہ 3 مئی 2024 19:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت میں موثر اقدامات کے ذریعے کسانوں کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، کسان و کاشتکار انتظامیہ کے ساتھ ربط و روابط کو پروان چڑھاتے ہوئے اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کا راستہ اپنا کر عوام کے لیے مشکلات کا باعث نہ بنیں، کسان اتحاد کے نمائندوں کی گذارشات کو حکومت پنجاب تک پہنچایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان اتحاد کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کامران بشیر ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنردیپالپور مجاہد ظفر میکن، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اختر حسین ، زونل منیجر پاسکو مشتاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز ،کسان اتحاد کے نمائندگان غلام مصطفی وٹو ،ملک یاسین جھجھ،عبد الطیف سکھیرا ، مہر جہانگیر ،محمد عامر خان جندران ،ملک عمران جھجھ ،میاں ظہیر منظور وٹو،چوہدری نبیل رضا مجھیانہ ،شاہ بہرام،قاری مظہر فرید سیال وٹو،اعجاز حسین مجھیانہ ،رائے عمر فاروق،،محمد بشیر نظامی ،کامران نواز جوئیہ ،چوہدری محمد رفیق عقیل،چوہدی محمد رفیق چوہان و دیگر بھی موجود تھے، کسان اتحاد کے نمائندوں نے اجلاس کو گندم خریداری کے حوالے سے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ لاگت سے گندم کی کاشت کی گئی ہے جبکہ کسانوں کو فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی جس کے باعث کسان مسائل سے دوچار ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاسکو کی جانب سے باردانہ کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈفرخ عتیق خان نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے تمام حل مشکلات کا حل نکالا جا سکتا ہے اس لیے احتجاج کا رویہ اپنانے سے گریز کریں اور پر امن رہیں، کسان اتحاد کے نمائندوں نے اس سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔