پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

جمعہ 3 مئی 2024 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین نفسیات کے شعبے میں معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہتمی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میںمنعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ، پی اے ڈائریکٹوریٹ جی ایچ کیو کے چیف سائیکالوجسٹ بریگیڈئیر ڈاکٹر امتیاز ،پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعہ رفیق، ڈاکٹر فاطمہ اور ڈاکٹر عفیفہ نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق، پنجاب یونیورسٹی اور سائیکالوجیکل ریسررچ ونگ مختلف نفسیاتی موضوعات پر سیمینار زو کانفرنسز منعقد کرائیں گے۔